’بجٹ‘ معاشی گڑھا کھود کر جانے کا پروگرام ہے: شیخ رشید

اتوار 11 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ آنے والی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کرنے کا ایجنڈا اور معاشی گڑھا کھود کر جانے کا پروگرام ہے۔ آٹا، گھی، چینی، بجلی اور گیس زرداری، شریف اور فضل الرحمان خاندان کا مسئلہ نہیں، یہ غریب کامسئلہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ناکامی کا اعتراف تو کیا لیکن آنے والی حکومت کے لیے بارودی سرنگیں بچھا دیں۔ شہبازشریف نے ایک گھنٹہ آئی ایم ایف کے ہیڈ سے بات کی اور نتیجہ صفر نکلا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کی امداد بھی خلا میں لٹک رہی ہے، قبر ایک اور بندے 3 ہیں، لوٹنے اور پھوٹنے والے سیاسی کفن پہننے کے لیے تیار رہیں۔ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آنے والے ہیں، ڈان لیکس ،میموگیٹ ،پاناما پیپرز ان کے حقیقی اثاثے ہیں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ چہرے اور پارٹیاں بدلنے والوں نے عدت کے دن بھی پورے نہیں کئے، اگر الیکشن میں کسی نے جھرلو پھیرا تو عوام مرلو پھیر دیں گے، 14 کھرب کا بجٹ 7 کھرب کا خسارہ کہاں سے پورا ہوگا؟ جب کارخانے نہیں چلیں گے تو محصولات کہاں سے وصول ہوں گے؟

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنی ٹوئیٹ میں مزید کہا کہ غریب کے پنکھے پر بھی 2000 روپے کا ٹیکس لگ گیا ہے، 10 کروڑ آدمی غربت کی لکیر سے نیچے آ گئے ہیں، شفاف الیکشن ہوں گے تو اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ایکسپورٹ بڑھے گی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ آٹا، گھی، چینی، بجلی اور گیس زرداری، شریف اور فضل الرحمان خاندان کا مسئلہ نہیں، یہ غریب کامسئلہ ہے۔ یہ الیکشن میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، جو جال کسی کے لیے بُنا تھا اس میں خود پھنس گئے ہیں۔ نااہل کو اہل بنانا بعد کی بات ہے پہلے مجرم بھگوڑے کو پاکستان لائیں انہیں اندازہ نہیں ان کےساتھ کیا ہونےجا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘