اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 15 اکتوبر 2026 سے تاحکم ثانی راول ڈیم چوک تا کشمیر چوک روڈ مکمل بند ہونے کے پیش نظر ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے تمام تجاوزات کو بلاامتیاز فوری طور پر ہٹایا جائے، وزیرداخلہ محسن نقوی
ٹریفک پولیس کے مطابق عوام الناس کسی بھی دقت سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔ جی 5، سیکرٹریٹ، سرینہ ہوٹل سے راولپنڈی جانے والے افراد سری نگر ہائی وے اور نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ متبادل طور پر سری نگر ہائی وے، مہر آباد پشاور روڈ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ لہتراڑ ویو یوٹرن سے واپس مری روڈ یا کلب روڈ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پولیس نے کہا کہ راول ڈیم چوک، پارک روڈ، لہتراڑ روڈ جانے والے حضرات سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو، شکرپڑیاں روڈ، ٹیولپ ہوٹل، راول ڈیم روڈ استعمال کریں۔
ہدایات کے مطابق مری اور بہارہ کہو جانے والے افراد براستہ فیض آباد، فیصل ایونیو، زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے، انڈر پاس، جناح اسکوائر سے کونیاں والا چوک کے ذریعے بہارہ کہو اور مری جا سکیں گے۔
مزید پڑھیے: کے پی میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتے لیکن اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جائےگی، خواجہ آصف
راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے افراد کو نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ، سری نگر ہائی وے جبکہ پارک روڈ، لہتراڑ روڈ سے اسلام آباد آنے والے افراد کو ٹیولپ ہوٹل روڈ، گارڈن ایونیو، شکرپڑیاں روڈ، سیونتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائیورژن کے دوران شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی میں خلل آئے گا شہری سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت کے لیے موقعے پر موجود ہیں۔ مزید ٹریفک اپڈیٹس آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 پر بھی جاری کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: کراچی سے مارگلہ کے دامن تک: پاکستان کے مستقل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا تاریخی سفر
چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق عوام کا محفوظ اور آسان سفر ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کے لیے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز فالو کیا جاسکتا ہے۔









