جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے حاصل کرکے زمین پر لانے کے لیے اپنا خلائی مشن روانہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:جاپان کا مریخ کے چاند سے نمونے زمین پر لانے کا مشن، زندگی کے آغاز کے راز کھلنے کی امید
جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے تیار کردہ مشن کو ایچ تھری راکٹ کے ذریعے تانیگاشیما خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا۔
A spacecraft 🚀 has launched from Japan headed for Mars’ moon Phobos, where it will attempt to grab some moondust and bring it back to Earth. https://t.co/vIyNTNdW4o
— Sri Lanka Tweet 🇱🇰 (@SriLankaTweet) October 20, 2026
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق قریباً 5 سالہ مشن کے تحت خلائی جہاز فوبوس کا جائزہ لے گا اور وہاں سے کم از کم 10 گرام نمونے جمع کرنے کی کوشش کرے گا۔
مزید پڑھیں:جاپان کی مریخ کے چاندوں سے نمونے حاصل کرنے کے لیے اہم مشن کی تیاری
مشن میں ناسا اور یورپی شراکت دار بھی تعاون کر رہے ہیں۔ سائنس دانوں کو امید ہے کہ اس تحقیق سے مریخ کے چاندوں کی ابتدا اور نظامِ شمسی کی تشکیل سے متعلق سوالات کے جواب مل سکیں گے۔











