روس اور یوکرین جنگ: ہماری افواج ہر محاذ پر پیش قدمی کر رہی ہیں، یوکرینی صدر زیلنسکی

منگل 27 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرینی صدر زیلنسکی نے فرنٹ لائن کا دورہ کرتے ہوئے کہاکہ یوکرینی افواج نے رواں مہینے 130 کلو میٹر سے زائد علاقہ روس سے آزاد کروا لیا ہے، جس پر میں اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

عرب ٹی وی الجزیرہ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے فرنٹ لائن پر لڑنے والے فوجیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ آج بہت خوشی کا دن ہے کیونکہ فرنٹ لائن پر لڑنے والی بہادر افواج سے ملنے کا موقع ملا ہے۔

’روسی فوجیوں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے ہماری افواج ہر سمت پیش قدمی کر رہی ہے۔‘

صدر زیلنسکی نے فرنٹ لائن کا دورہ کرنے کے بعد قوم کے نام ایک پیغام میں کہاکہ آج خوشی کا دن ہے، اپنی بہادر افواج سے ملاقات کرنے کا موقع ملا ہے، میری خواہش ہے کہ مزید ایسے دن آئیں اور پوری قوم خوشیاں منائے۔

یوکرین کے صدر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مزید ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں بات کی ہے۔

’اپنی افواج کو مزید طاقتور بنائیں گے تاکہ اپنے شہریوں کی زندگیوں کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنا سکیں اور چند ٹکڑوں کے بجائے اپنی ساری زمین آزاد کروا سکیں۔‘

صدر زیلنسکی نے یوکرین کے مشرقی، مغربی اور جنوب کے ان علاقوں کا دورہ کیا جنہیں یوکرینی افواج نے روس کے قبضے سے واگزار کروایا ہے۔ جن میں مشرقی علاقہ ڈونیٹسک، جنوب میں برڈیانسک سیکٹر شامل ہیں۔

صدر زیلنسکی نے وہاں موجود افواج سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے آج یہاں آنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، میں نے کمانڈر سے بات کی ہے اس کے بعد سب سے پہلے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہمارے ملک کی خودمختاری، ہمارے خاندانوں، بچوں، اور تمام یوکرینیوں کی حفاظت کے لیے لڑ رہے ہیں۔

نائب وزیر دفاع حنا ملیار نے پیر کے روز کہا کہ یوکرین کی افواج نے ریونوپیل پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جو کہ ڈونیٹسک کے علاقے میں حالیہ جارحانہ کارروائیوں کے بعد واپس قبضے میں لیا گیا ہے۔

’یہ اس ماہ کا نواں واقعہ ہے جس میں یوکرینی افواج نے اپنے علاقوں کا کنٹرول واپس لیا ہے۔‘

’روس کے زیر قبضہ علاقے کا کل 130 مربع کلومیٹر (تقریباً 81 مربع میل) جون کے اوائل میں جوابی کارروائی کے آغاز کے بعد سے آزاد کرایا گیا ہے۔‘

حنا ملیار کے مطابق، روسیوں کی شدید مزاحمت کے باوجود، فوج نے پچھلے ہفتے کے دوران کئی سمتوں میں پیش قدمی کی ہے۔

یوکرین کی افواج نے کئی محاذوں پر روسی جوابی حملوں کو پسپا کیا، بشمول باخموت، لیمن اور ایودیوکا کے قریب جہاں اس وقت لڑائی خاصی شدید بتائی جاتی ہے۔

ملیار نے کہا کہ گزشتہ سات دنوں میں، ان علاقوں میں 250 سے زیادہ لڑائیاں ہو چکی ہیں۔

برطانیہ کی وزارت دفاع نے پیر کے روز کہا کہ یوکرائنی افواج نے باخموت شہر کے گرد اپنے حملے تیز کر دیے ہیں اور شہر کے شمالی اور جنوبی حصوں کے گرد پیش قدمی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی