پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تجارتی تعاون کا معاہدہ، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 22 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، کاروباری روابط اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا۔

پاکستان مالدیپ بزنس فورم کے موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ اور مالدیپ کے وزیر اقتصادی ترقی نے دوطرفہ تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

بزنس فورم میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے معاہدے کو پاکستان اور مالدیپ کے دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کا نیا باب کھل گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور مالدیپ کی دیرینہ دوستی کو مضبوط تجارتی شراکت داری اور کاروباری برادری کے درمیان براہ راست روابط میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

سیاحت، زراعت اور ماہی گیری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع

پاکستان مالدیپ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے عاطف اکرام شیخ نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت، ماہی گیری، زراعت، غذائی مصنوعات اور تعمیرات کے شعبوں میں باہمی تعاون کے روشن امکانات ہیں، جن سے دونوں ممالک کی کاروباری برادری فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

ان کے مطابق پاکستان اور مالدیپ کے نجی شعبے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کی معاونت کرکے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔

’تجارتی وفود کے تبادلوں اور مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کریں گے‘

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہاکہ فیڈریشن پاکستان اور مالدیپ کے درمیان کاروباری اداروں کے براہ راست روابط بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے تبادلوں اور مشترکہ کاروباری منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوسکے۔

عاطف اکرام شیخ نے اس عزم کا اظہار کیاکہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کو محض دستاویزی معاہدے تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ اسے عملی اقدامات اور قابل پیمائش معاشی نتائج میں تبدیل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان مضبوط تعاون سے نہ صرف دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف آخری لڑائی ہوگی، 2 سے 3 ماہ میں واضح فرق نظر آئے گا، ثمر ہارون بلور

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، 23 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

پاکستان اور مالدیپ کا دوطرفہ تجارت 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق، براہ راست پروازیں شروع کرنے کا عزم

وینس اے بی سی اوپن اسکواش چیمپیئن شپ، پاکستان کے عاصم خان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی مسلسل حمایت پر شکر گزار، امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی، فیصل کریم کنڈی

ویڈیو

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟