چین اور بھارت کی سرحد پر کشیدگی، کئی مقامات پر فوجی ٹکراؤ کا انکشاف

ہفتہ 24 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے سرحدی علاقوں میں چین اور بھارت کی افواج کے درمیان حالیہ دنوں میں کئی مقامات پر ٹکراؤ ہوا ہے اور صورتحال اب بھی جاری ہے۔ بھارتی انڈو تبتن بارڈر پولیس کے سربراہ شتروجیت کپور نے سرکاری سطح پر اس صورت حال کا اعتراف کیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق شتروجیت کپور نے راجستھان میں فورس کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقوں میں پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تعینات ’شوریہ کمانڈوز‘ نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے جلد کمانڈوز کی مکمل بٹالین تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا۔

بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جولائی میں اروناچل پردیش کے علاقے ماجا میں دونوں ملکوں کے فوجی آمنے سامنے آگئے تھے۔ مختصر کشیدگی کے بعد بھارتی اور چینی فوجی واپس چلے گئے، تاہم چند روز بعد چینی فوجی دوبارہ وہاں پہنچے اور ایسے علاقے میں خیمے نصب کیے جسے بھارت اپنا علاقہ سمجھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے چینی فوج کی سرگرمیوں، مبینہ تعمیرات اور روایتی چراگاہوں تک رسائی میں مشکلات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے اس اہم معاملے پر عوام کو اصل صورت حال سے آگاہ کریں اور پارلیمنٹ میں وضاحت پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: عالمی سطح پر چینی جنگی ہتھیاروں کی مانگ میں اضافہ

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے براہ راست حالیہ ٹکراؤ پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، تاہم کہا کہ سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے لیے دونوں ممالک سفارتی اور فوجی ذرائع سے رابطے میں ہیں۔

چین اروناچل پردیش کو جنوبی تبت کا حصہ قرار دیتا ہے، جبکہ بھارت اس ریاست پر اپنا حق تسلیم کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ علاقہ طویل عرصے سے سرحدی تنازع کا مرکز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاست اور سرگرمیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ تھیں، رانا ثنااللہ

حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟