پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کو خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس خصوصی مہم کے تحت قومی ٹیم کے کھلاڑی میچ میں پنک کٹ پہن کر شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 میچز میں پنک تھیم کٹ متعارف کرنے کا مقصد کیا ہے؟
یہ اقدام پی سی بی اور چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے کام کرنے والے ادارے پنک ربن کی مشترکہ کاوش ہے، جس کا مقصد اس مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے متاثرہ خواتین کی مدد کرنا ہے۔
اس مہم کے سلسلے میں پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں کی دستخط شدہ خصوصی فین شرٹس نیلام کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
Signed by stars, auctioned for hope 💗🏏
PCB and Pink Ribbon join hands for breast cancer awareness as Pakistan wear pink against England on 25 October. Special signed shirts from @iShaheenAfridi and @babarazam258 are up for auction, with proceeds supporting treatment for those… pic.twitter.com/YR4gN0uwMx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 24, 2026
بورڈ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کے دستخط شدہ شرٹس نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم چھاتی کے کینسر میں مبتلا ان خواتین کے علاج پر خرچ کی جائے گی جو مالی مشکلات کے باعث اپنے علاج کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک نے بنائے پنک بال کرکٹ میں نئے ریکارڈ
اس اقدام کے ذریعے کرکٹ شائقین کو نہ صرف قومی کھلاڑیوں کی دستخط شدہ خصوصی شرٹس حاصل کرنے کا موقع ملے گا بلکہ وہ چھاتی کے کینسر سے متاثرہ خواتین کے علاج میں تعاون کرکے قیمتی جانیں بچانے کی کوششوں کا بھی حصہ بن سکیں گے۔











