سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں شاداب خان نے شاندار سینچری اسکور کرکے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح دلا دی۔ قومی آل راؤنڈر نے مشکل صورتحال میں 113 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔
شاداب خان نے 96 گیندوں پر 113 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سنچری تھی جس کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
شاداب خان تاریخی اننگز کھیل رہے ہیں۔ pic.twitter.com/h2zCSvFim6
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) October 25, 2026
شاداب خان نے اس شاندار اننگز کے دوران ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آٹھویں یا اس سے نچلے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
بہترین کارکردگی پر شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ان کی غیر معمولی اننگز نے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی کارکردگی کو بھرپور سراہا گیا۔
سری لنکن آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے بھی شاداب خان کی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ یہ ایک شاندار اننگز تھی جس کے ذریعے شاداب نے ناممکن صورتحال سے پاکستان کو فتح دلا دی۔
That was a sensational innings by @76Shadabkhan 👏👏 won it for Pakistan out of nowhere
— Angelo Mathews (@Angelo69Mathews) October 25, 2026
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’بہت خوب ٹیم پاکستان، شاباش!‘ وزیرِ اعظم نے شاداب خان اور حارث کے درمیان آخری وکٹ کی فیصلہ کن شراکت داری کو سراہا اور کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا، جبکہ شاداب خان کی سنچری شاندار تھی۔ انہوں نے قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو عمدہ کھیل پیش کرنے پر مبارک باد بھی دی۔
Well played, Team Pakistan! Shabash 👏🏻
Heartiest congratulations to our boys on a superb win against England in Lahore. Every run, every wicket and every catch showed the grit, discipline and fighting spirit that define Pakistan.The last wicket partnership between Shadab and…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 25, 2026
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان شائقین کے لیے دو منٹ کی خاموشی جنہوں نے میچ ختم ہونے سے پہلے ہی قذافی اسٹیڈیم چھوڑ دیا۔ یقیناً یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطیوں میں سے ایک ثابت ہوگی۔
This is ODI Cricket at its best, one of the best partnerships ever witnessed. 2 minute silence for the fans who left Gaddafi stadium early, this will count as their biggest blunder in life 😂.pic.twitter.com/uUKUsWeLhU
— The Smudge 🐐 (@smithverse49) October 25, 2026
خادم علی خان لکھتے ہیں کہ شاداب خان کی یہ یادگار اننگز ساری عمر یاد رکھی جائے گی۔
شاداب خان کی یہ یادگار اننگز ساری عمر یاد رکھی جائے گی 🇵🇰👏🏏#PAKvENG pic.twitter.com/9mx3PmcAmZ
— Khadim Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai) October 25, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ شاداب خان نے آج عبدالرزاق کی یاد تازہ کر دی۔
شاداب خان نے آج عبدالرزاق کی یاد تازہ کر دی
یہ میچ کس کس نے دیکھا تھا ساتھ شعیب اختر تھا آج سیم وہی میچ ہوا pic.twitter.com/FxMa3uZNli— Malik Adnan Dani (@Dani_Malik771) October 25, 2026
صارفین کا تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاداب خان کی یہ سینچری نہ صرف پاکستان کی اہم فتح کا سبب بنی بلکہ ون ڈے کرکٹ میں ان کے کیریئر کی ایک یادگار کامیابی بھی ثابت ہوئی۔











