ایف نائن پارک میں کیا بدلنے جا رہا ہے؟ شہریوں کے خدشات پر محسن نقوی نے بڑا اعلان کردیا

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے ایف نائن پارک (فاطمہ جناح پارک) میں ممکنہ تعمیرات اور درختوں کی کٹائی سے متعلق خدشات نے شہریوں کی توجہ حاصل کرلی۔ پاکستان کے پہلے تھیم پارک کے لیے سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پارک کے قدرتی ماحول اور سبزے کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا تھیم پارک بنانے کے منصوبے کے اعلان کے بعد اس پارک کے مستقبل سے متعلق مختلف سوالات سامنے آنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں تفریحی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کے نام پر پارک کے درختوں کو نقصان تو نہیں پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف 9 پارک میں درختوں کی کٹائی پرسپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

یہ بحث اس وقت سامنے آئی جب اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا تھیم پارک قائم کرنے کے لیے سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے اور محسن نقوی نے کہا کہ وہ ’جنگل نما‘ ایف نائن پارک کو بدلنے جا رہے ہیں۔ ایف نائن پارک کے اندر 400 ایکڑ اراضی ابھی بھی ہے جو کہیں استعمال نہیں ہو رہی۔

ایف نائن پارک میں ممکنہ تعمیرات کے حوالے سے ماحولیاتی کارکن اور اسکول ٹیچر عثمان نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ پارک کو محض ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے اس کی قدرتی خوبصورتی سے محروم نہ کیا جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Teacher Usman (@sab_kay_liye)

عثمان کے مطابق پارک میں بارش کا پانی زمین میں جذب ہوکر زیرِ زمین پانی کے ذخائر کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قدرتی سبزہ نہ صرف فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ شہر کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ پارک میں بڑی عمارتیں اور بلند و بالا تعمیرات کرنے کے بجائے مزید درخت اور پودے لگائے جائیں تاکہ اسلام آباد کے سبز ماحول کو محفوظ بنایا جا سکے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جدید تفریحی سہولیات کی فراہمی اپنی جگہ اہم ہے تاہم ان کی تعمیر کے دوران موجودہ درختوں، قدرتی ماحول اور پارک کی اصل شناخت کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔

شہریوں کے خدشات اور سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وضاحت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ایف نائن پارک کی بہتری کے دوران ایک بھی درخت نہیں کاٹا جائے گا اور نہ ہی وہاں نئی کنکریٹ تعمیرات کی جائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ ایف نائن پارک اسلام آباد کے رہائشیوں کے دلوں میں خصوصی مقام رکھتا ہے۔ ان کے مطابق پارک میں بہتر روشنی، خوبصورت جھیل، کافی شاپس، جدید واک ویز اور ہزاروں اضافی درخت لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا مقصد پارک کو خاندانوں اور دیگر شہریوں کے لیے زیادہ سرسبز، محفوظ، خوبصورت اور پُرکشش بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاست اور سرگرمیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ تھیں، رانا ثنااللہ

حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟