حکومت نے ریلیف نہ دیا تو نومبر کے وسط میں اسلام آباد مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو نومبر کے وسط میں اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے، پیٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسز ختم کرے۔ حکومتی ریلیف پیکج ناکافی ہے، موٹرسائیکل سواروں اور طلبا کے لیے ہفتہ وار 500 روپے کا ریلیف کافی نہیں، جبکہ ان کے بقول ڈیڑھ کروڑ موٹرسائیکل سوار حکومتی پیکج سے باہر ہیں۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم لیوی پر حکومت و جماعت اسلامی مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات کا امکان

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے خورونوش بھی مہنگی ہوتی ہیں، اس لیے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی ختم کرنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، جبکہ آئی ایم ایف معاہدے میں لیوی عائد کرنا لازمی قرار نہیں دیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا کہ ریفائنریوں کے ناجائز مارجن اور پیٹرولیم لیوی میں کمی کی جائے تو پیٹرول کی قیمت 225 روپے کے قریب آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں کمی نہیں آ رہی اور حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل پر بیداری کے لیے درجنوں جلسے کر چکی ہے، احتجاج کیا اور دستخطی مہم بھی چلائی۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی کے 42 شہروں میں دھرنوں کے بعد حکومت نے ریلیف دیا، تاہم موجودہ پیکج عوامی ضروریات کے مطابق نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتیں عوام کے جائز مسائل پر بات نہیں کرتیں، جبکہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ حکومت کو حالات کا ادراک کرتے ہوئے عوام کو حقیقی ریلیف دینا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ وزرا نے ایک بار پھر جماعت اسلامی کی کمیٹی سے رابطہ کیا ہے، تاہم جماعت اسلامی اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ پیٹرولیم لیوی مکمل طور پر ختم ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں:جماعت اسلامی کی امیر حافظ نعیم الرحمان سے منسوب خبروں کی تردید

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی محض کسی سیاسی تقریب یا ملاقات کو موضوعِ بحث بنانے کے لیے حکومت سے نہیں ملنا چاہتی، بلکہ عوام کو ریلیف دینا بنیادی مطالبہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مشکل وقت میں ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے فلسطین کی صورتِحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر قبضہ کر رکھا ہے اور فلسطینی عوام امن و سکون کے منتظر ہیں۔ ان کے مطابق اقوام متحدہ عالمی مسائل کے حل میں ناکام ہو چکی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو جماعت اسلامی نومبر کے وسط میں اسلام آباد مارچ کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاست اور سرگرمیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ تھیں، رانا ثنااللہ

حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟