سوشل میڈیا پر ایک نومولود بچے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اس کے چہرے پر مونچھیں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس غیر معمولی منظر نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے اور ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کی خاص وجہ بچے کی صحت یا اس کے چہرے کے تاثرات نہیں بلکہ مونچھیں ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
فيديو لمولود جديد يحمل شعرًا على الوجه..
يوضح المتخصصون أن هذه الحالة قد تكون ناتجة عن الـ lanugo، وهو شعر ناعم يختفي عادةً من تلقاء نفسه. pic.twitter.com/TsiGvTcqRR
— قورجس (@gorgeous4ew) October 23, 2026
ویڈیو پر سامنے آنے والے ردِعمل میں بعض صارفین بچے کے چہرے پر مونچھیں دیکھ کر حیران ہیں جبکہ کچھ افراد اس کی صداقت پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کردہ ویڈیو قرار دے رہے ہیں۔
تاہم، تاحال ویڈیو کی حقیقت کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اس لیے یہ واضح نہیں کہ اس میں دکھایا گیا منظر حقیقی ہے یا مصنوعی ذہانت کی مدد سے تخلیق کیا گیا ہے۔











