معروف مزاح نگار انور مقصود نے انگلینڈ کی موجودہ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے گزشتہ 30 برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والی بدترین انگلش ٹیم قرار دیا ہے۔
انور مقصود کا کہنا ہے کہ جس طرح ماضی میں انگلینڈ کے کمنٹیٹرز نے انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کو گزشتہ 30 سالوں کی بدترین ٹیم قرار دیا تھا اسی طرح اب انگلینڈ کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اس کی ٹیم کے بارے میں بھی ایسا ہی تبصرہ کیا جاسکتا ہے۔
انور مقصود صاحب نے کرکٹ کے حوالے سے کیا خوبصورت نکتہ اٹھایا ہے۔ جب پاکستان ٹیم انگلینڈ کے دورے پر گئی تو وہاں سے آوازیں آئیں کہ یہ پاکستان کی بدترین ٹیم ہے، لیکن ہمارے ہاں کسی نے یہ نہیں کہا کہ گزشتہ 30 سال میں انگلینڈ کی اس سے کمزور ٹیم نہیں دیکھی۔
@TheRealPCBMedia https://t.co/7d8z3JSwmT— Fasih Ullah (@fasih59) October 25, 2026
ان کے مطابق جب پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے پر گئی تھی تو وہاں کے کمنٹیٹرز نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے اسے گزشتہ تین دہائیوں میں انگلینڈ آنے والی بدترین ٹیم کہا تھا لیکن کسی پاکستانی کمنٹیٹر نے ایسا نہیں کہا۔
انور مقصود نے انگلینڈ کی موجودہ ٹیم کی کارکردگی کا موازنہ اسی تناظر میں کرتے ہوئے کہاکہ 400 رنز انہوں نے بنوائے اور دوسری ٹیم کو جتوا دیا تو کیا ٹیم ہے یہ؟
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں شاداب خان نے شاندار سینچری اسکور کرکے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح دلا دی۔ قومی آل راؤنڈر نے مشکل صورتحال میں 113 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔
شاداب خان نے 96 گیندوں پر 113 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ یہ ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سینچری تھی جس کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
یاد رہے کہ حال ہی میں انگلینڈ کی سرزمین پر قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سابق انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کمزور ٹیم قرار دیا تھا۔
اس کے علاوہ برطانوی میڈیا نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 3 دہائیوں کی کمزور ترین ٹیم ہے۔











