یوٹیوب اسٹوڈیو نے ٹیسٹ اینڈ کمپیئر نامی ایک نئے فیچرپر کام شروع کردیا ہے جو جلد صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اس فیچر کے تحت یوٹیوبرز ایک وقت میں 3 تھمب نیل میں سے سب سے بہترین تھمب نیل کا انتخاب کرنے میں مدد حاصل کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کے اس نئے فیچر سے یوٹیوبرز اپنے دیکھنے والوں کو بہترین انداز میں متوجہ کر سکیں گے یعنی بہترین تھمب نیل کے انتخاب سے یوٹیوبرز اپنی ویڈیو کی جانب رغبت دلا سکیں گے۔
یوٹیوب ویڈیو پر بہترین تھمب نیل کلک تھرو ریٹ (سی ٹی آر) یعنی واچ ٹائم میں اضافے کا سبب بھی ہوتا ہے، جس سے ویڈیو کے وائرل یعنی مشہور ہونے کا بھی پتا لگایا جا سکتا ہے۔
یوٹیوب کے مطابق تھمب نیل کسی بھی ویڈیو کے لیے ایک غیرمعمولی اہمیت رکھتا ہے، جس کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی ویڈیو کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق یوٹیوب پر جتنے بھی بہترین چینلز ہیں وہ ویڈیو کے تھمب نیل پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
یوٹیوب کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا فیچر ناظرین کے رویے کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرے گا اور ایسے تھمب نیل کا انتخاب کرے گا جو زیادہ سے زیادہ ناظرین کو متوجہ کر سکے۔
اس نئے فیچر کے تحت یوٹیوبرز ٹیسٹ اینڈ کمپیئر ٹول پر 3 تھمب نیل اپ لوڈ کریں گے، جس پر یوٹیوب باٹس ایک تجربے کے تحت کسی ایسے تھمب نیل کا انتخاب کریں گے جس کا ناظرین پر زیادہ اثر ہو سکتا ہے۔
یوٹیوب کے مطابق فی الحال یہ فیچر آفیشل نہیں کیا گیا، اے اور بی تھمب نیل کے انتخاب کے لیے بی ٹا آپشن جلد ہی ’ہزاروں یوٹیوبروں‘ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ لیکن اس میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔
یوٹیوب کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹیسٹ اینڈ کمپئر فیچر صارفین کے اسرار پر متعارف کرایا جا رہا ہے، فیچر متعارف کرنے میں وقت لگا ہے تاہم تمام صارفین کے صبر کو داد دینی چاہیے کہ انہوں نے اس قدر انتظار کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر آپ مستقبل میں اس طرح کی خصوصیات کو جانچنے میں ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں، تو آپ ہمارے کریئٹر ریسرچ پیج پر سائن اپ کرکے اپنی آرا سے آگاہ کر سکتے ہیں۔