یوٹیوب پر پیسے کمانا اب مزید آسان، مونیٹائزیشن کی شرائط نرم ہوگئیں

بدھ 14 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آن لائن ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب نے مونیٹائزیشن کے خواہش مندوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

اب یوٹیوب سے پیسے کمانا مزید آسان ہوگیا۔ یوٹیوب نے مونیٹائزیشن کی شرائط غیرمعمولی طور پر نرم کردیں۔

اب کم از کم سبسکرائبرز 500 اور واچ ٹائم 3000 گھنٹے پورے کرنے والے مونیٹائزیشن  کے اہل قرار پائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 1000 سبسکرائبر اور 4000 گھنٹے واچ ٹائم کی شرائط تھی۔

مزید تفصیلات کے مطابق کمپنی کے مطابق ، اب یوٹیوب کے ذریعے پیسہ کمانے کے خواہشمند افراد کو 500 سبسکرائبرز، گزشتہ 90 دن میں 3 پبلک ویڈیوز کی پوسٹنگ اور ایک سال میں طویل ویڈیو کے 3 ہزار گھنٹوں کے ویوز یا 30 لاکھ شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔

یہ شرائط پوری کرنے والے صارفین مونیٹائزیشن کے لیے درخواست دے سکیں گے، اس کے بعد وہ آمدنی کے حصول کے مختلف ذرائع جیسے سپر تھینکس، سپر چیٹ، سپر اسٹیکرز اور چینل ممبر شپ تک رسائی حاصل کرلیں گے۔

علاوہ ازیں اب یوٹیوب صارفین اپنی مصنوعات کو یوٹیوب شاپنگ میں بھی مشتہر کر سکیں گے۔ یوٹیوب کی جانب سے ابتدائی طور پر امریکا، برطانیہ، کینیڈا، تائیوان اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے شرائط کو نرم کیا گیا ہے۔ تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت جلد دیگر ممالک کے افراد کو بھی اس پروگرام کا حصہ بننے کا اہل قرار دیدیا جائے گا۔

شرائط نرم کرنے سمیت دیگر منصوبوں کا باقاعدہ اعلان آنے والے چند دنوں میں کردیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم