پاکستان اور امریکا کا توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور امریکا نے توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی توانائی فراہمی کے معاہدوں، امریکی سرمایہ کاری اور توانائی کے نئے منصوبوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی توانائی سلامتی اور ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ امریکا پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔

انہوں نے پاکستان میں امریکی کمپنیوں کے لیے کاروباری مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کی طویل مدتی فراہمی کے معاہدے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان اسٹیٹ آئل اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے امریکی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کو مائع قدرتی گیس کی فراہمی میں دلچسپی سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی ناظم الامور کو ملک کی توانائی ضروریات کے تحفظ اور ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ایندھن کی فراہمی سے متعلق صورتحال کو مؤثر انداز میں سنبھالنے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اپنی توانائی ضروریات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور پاکستان و امریکا کی متعلقہ ٹیمیں توانائی کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے امریکی مالیاتی اداروں کے لیے سرمایہ کاری کے اہم مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معدنیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے امریکی کمپنیاں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ امریکی تعاون اور دوطرفہ روابط میں اضافہ پاکستان کی طویل مدتی توانائی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے توانائی کے شعبے میں امریکی تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاست اور سرگرمیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ تھیں، رانا ثنااللہ

حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟