انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی گونگے اور بہرے بچوں سے کیوں کرائی جاتی ہے؟ اسٹیٹ بینک نے وجہ بتادی

پیر 26 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے گونگے اور بہرے بچوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں، جبکہ اس پورے عمل کی نگرانی 7 رکنی کمیٹی کرتی ہے۔

قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران اسٹیٹ بینک نے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی تمام قرعہ اندازی خصوصی بچوں کے ذریعے کرائی جاتی ہے تاکہ اس عمل کی شفافیت برقرار رہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ عوام کو قرعہ اندازی کے اس طریقہ کار پر اعتماد حاصل ہے اور اب تک اس حوالے سے کوئی شکایت بھی موصول نہیں ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے نمبروں کی نمائش اور ان کا اندراج بھی خصوصی بچے کرتے ہیں، جبکہ تمام مراحل کی نگرانی کے لیے 7 رکنی کمیٹی موجود ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ٹیکس دہندگان کی شکایت کے بروقت ازالے کا حکم

کشمیر ڈے پر واک، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کے لیے متبادل پلان جاری کردیا

عالمی منڈی میں غیریقینی صورت حال کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھا، شرح سود میں اضافہ ناگزیر تھا، گورنر اسٹیٹ بینک

پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیاست اور سرگرمیاں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں رکاوٹ تھیں، رانا ثنااللہ

حکومت نے 27 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ویڈیو

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

نوشہرو فیروز: نامکمل قومی شاہراہ 3 برسوں سے سندھ حکومت کی توجہ کی طالب، مایوس شہری نئے انتظامی یونٹس کے منتظر

4 جی تو ٹھیک چلتا نہیں، 5 جی کیسے چلے گا؟ انٹرنیٹ کی رفتار پر اسلام آباد کے شہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟