موبائل گیمز کا شوق رکھنے والے صارفین کے لیے فیس بک کا بڑا اعلان

منگل 27 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا کمپنی ’میٹا‘  نے اپنے کاروبار کو منافع بخش اور مزید آگے بڑھانے کی غرض سے ’فیس بک‘ پر ورچوئل رئیلٹی (وی آر) سبسکرپشن سروس شروع کردی ہے۔ فیس بک صارفین اب پیسے دے کر ورچوئل رئیلٹی (وی آر ) سروس استعمال کرتے ہوئے حقیقی لطف اٹھا سکتے ہیں۔

’میٹا‘ نے اعلان کیا ہے کہ ادائیگی کرنے والے صارفین مہینے میں دو نئی گیمز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

ورچوئل رئیلٹی ایک مصنوعی تھری ڈی ماحول ہے جو صارفین کو اپنے اردگرد کے ماحول کو بالکل اسی طرح دریافت کرتا ہے جیسا وہ قدرتی اور حقیقت میں دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ جیسا کہ اگر کوئی شخص ورچوئل ہیڈ سیٹ پر کوئی فلم دیکھ رہا ہے تو وہ خود کو اس فلم میں حقیقی طور پر محسوس کرے گا، اسی طرح اگر کوئی صارف ورچوئل ہیڈ سیٹ پر گیم کھیلنے میں مصروف ہے تو وہ اس گیم کےاندر خود کو بھی اسی گیم کا حصہ سمجھے گا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل ’میٹا‘ ہی نے یہ سروس اپنے ’انسٹاگرام‘ پلیٹ فارم پر جاری کی تھی جس کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ سال کے پہلے تین مہینوں میں ہی ’انسٹاگرام ‘ کے ورچوئل رئیلٹی ( وی آر) یونٹ کو 4 بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ’میٹا‘  کو اس وقت ٹیکنالوجی کی دُنیا کی ٹائیکون کمپنی ’ایپل‘ کی جانب سے سخت ترین مقابلے کا سامنا ہے جس نے رواں ماہ ہی اپنے انتہائی مقبول ورچوئل (وی آر) ہیڈ سیٹ کو صارفین کے لیے لانچ کیا تھا۔

پیر کو ’میٹا‘ کمپنی نے کہا کہ ’میٹا کویسٹ سروس‘ کی ماہانہ سبسکرپشن فیس7.99 ڈالر یا سالانہ فیس 59.99 ڈالر ہوگی ، میٹا کا دعویٰ ہے کہ اس کی یہ سروس ایپل کے کویسٹ 2، کویسٹ پرو اور آنے والے کویسٹ 3 ہیڈ سیٹ کے ساتھ بھرپور مسابقت پیدا کرے گی۔

واضح رہے کہ 2021  میں میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ‘میٹاورس’ بنانے کے منصوبوں کا افتتاح کیا تھا اور کہا تھا کہ میٹا کمپنی اپنے صارفین کو اپنے پلیٹ فارمز پر ورچوئل رئیلٹی ( وی آر) ہیڈ سیٹ کے ذریعے ایک ایسی آن لائن دنیا فراہم کرے گی جہاں لوگ گیم کھیل سکیں گے، کام کر سکیں گے اور حقیقی دُنیا جیسے ماحول میں بات چیت کر سکیں گے۔

میٹا کمپنی نے اس سال کے پہلے 3 مہینوں میں 5.7 بلین ڈالر منافع کا دعویٰ کیا ہے جو یقیناً مارکیٹ کی توقعات سے کئی زیادہ ہے۔ لیکن دوسری جانب کمپنی کے ورچوئل ریئلٹی ہیڈسیٹ بنانے والے ڈویژن کو 4 بلین ڈالر کے نقصان بھی اطلاعات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘آپ بہت بہت پیارے ہیں’، لڑکی کا کمنٹ سن کر شاہد آفریدی شرما گئے

اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ