مسافر بس میں بچی کی پیدائش، ڈرائیور اور سواریوں نے انسانیت کی مثال قائم کر دی

ہفتہ 31 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست آسام میں گوہاٹی سے ڈیبرو گڑھ کے روٹ پر سفر کرنے والی مسافر بس میں ایک خاتون نے دورانِ سفر بچی کو جنم دیا ہے۔ یہ واقعہ کاظی رنگا کے قریب اس وقت پیش آیا جب سفر کے دوران خاتون کو اچانک شدید دردِ زہ شروع ہو گیا۔

متاثرہ خاتون اپنے خاندان کے 7 افراد کے ساتھ جاگی روڈ سے دیمو جا رہی تھیں کہ راستے میں ان کی طبعیت اچانک بگڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیے سینیگال میں نظامِ صحت بحران کا شکار، ہڑتال کے سائے میں بچی کی پیدائش

بس ڈرائیور بابول بورپاترا کے مطابق انہوں نے بس کے اندر سے مسافروں کے شور مچانے کی آوازیں سنیں اور جب انہیں معلوم ہوا کہ خاتون کی ولادت کا وقت قریب آ گیا ہے تو انہوں نے فوراً گاڑی سڑک کے کنارے روک دی۔

صورتِ حال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اور وقت کی کمی کے باعث خاتون کو پرائیویسی دینے کے لیے تمام مرد مسافروں کو بس سے نیچے اتار دیا گیا، جبکہ بس کے اندر چادروں اور کپڑوں کی مدد سے عارضی پردہ بنایا گیا۔

ایمبولینس کے پہنچنے سے پہلے ہی بس عملے اور خاتون مسافروں نے مل کر ولادت کے عمل کو ممکن بنایا اور خاتون نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا۔

یہ بھی پڑھیے دھابیجی: ریل گاڑی میں بچی کی پیدائش، زچہ و بچہ بخیروعافیت

واقعے کے فوراً بعد ڈرائیور اور دیگر افراد نے ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کیا، جس کے بعد موقع پر پہنچنے والی ایمبولینس کے ذریعے ماں اور نوزائیدہ بچی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ طبی ذرائع کے مطابق دونوں کی حالت تسلی بخش اور خطرے سے باہر ہے۔

اس خوشگوار واقعے کے بعد بس کے مالک نے بھی سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو 5,000 روپے کی مالی امداد فراہم کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا