شدید گرمی سے متاثرہ حجاج کرام کی تعداد 11 ہزار سے متجاوز

جمعہ 30 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں حجاج کرام کی ایک بڑی تعداد مناسک حج کی ادائیگی کے دوران گرمی سے نڈھال ہوکر بیمار ہوئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق گرمی کی شدت سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے میڈیا کو بتایا کہ حج کے آغاز سے لے کر جمعرات تک تقریباً 11,000 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

وزارت صحت بیت اللہ شریف کے زائرین کو مسلسل گرمی سے خبردار کر رہی تھی اورلوگوں کو بتایا جارہا تھا کہ دھوپ میں چھتری کے بغیر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور زیادہ دیر تک قطاروں میں مت کھڑے ہوں۔

تاہم اس حوالے سے حجاج کرام کی جانب سے بے احتیاطی برتنے یا دیگر وجوہات کی بنا پر گرمی سے متاثر ہونے کے کیسز میں خآصا اضافہ ہوا۔

جمرات برج پر حجاج کرام کی نقل و حرکت کو آسان بنایا گیا۔ تینوں جمرات پر رمی کے لیے آسانی کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے۔ حجاج کرام کو منیٰ میں بسوں کے ذریعے ان کے کیمپوں سے لایا جاتا اور طے شدہ پلان کے مطابق رمی جمار کرائی جاتی رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp