برازیل کے سابق صدر نفرت انگیزی پھیلانے پر 2030 تک کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نااہل

اتوار 2 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برازیل کے سابق صدر جیئر بولسنارو کو نفرت انگیزی پھیلانے پر 2030 تک کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

برازیلین میڈیا کے مطابق سپریم الیکٹورل کورٹ نے بولسنارو پر پابندی کا فیصلہ 5-2 کے ووٹ سے دیا۔ عدالتی حکم کے تحت بولسنارو نے غیر ملکی سفارت کاروں کے سامنے اپنے ملک کے خلاف ابہام پیدا کیا اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ جیئر بولسنارو نے اپنے پروپیگنڈے کے لیے میڈیا کا بھی غلط استعمال کیا۔

جیئر بولسنارو نے غیر ملکی سفارت کاروں سے خطاب میں جھوٹ در جھوٹ پھیلایا اور لوگوں میں اشتعال پیدا کیا۔ جھوٹ بولنے، معاشرے میں تفریق ڈالنے اور ملک کو بدنام کرنے کے الزام پر سابق صدر کو الیکشن میں حصہ لینے پر 8 سال کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ سابق صدر جیئر بولسنارو اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔ دوسری جانب سابق صدر نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پابندی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp