ایشین رگبی چیمپئن شپ کے میچز کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

پیر 3 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا رگبی کی جانب سے رگبی چیمپئن شپ مینز ڈویژن ون کے لیے مقرر کیے گئے میچز کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی ٹیم لاہور پہنچ گئی، پاکستان دو میچوں کی دلچسپ سیریز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی میزبانی کرے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچز 4 اور 8 جولائی کو لاہور کے مشہور پنجاب اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

مہمان ٹیم کے لاہور پہنچنے پر پاکستان رگبی یونین کے عہدیداران نے انکا استقبال کیا، ٹیم کو ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا۔ یواے ای کی ٹیم میں 26 کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں۔

ایشین رگبی چیمپیئن شپ ڈویژن ون کو سپر وائز کرنے کے لیے ہانگ کانگ، سنگاپور اور ملائشیا کے میچ آفیشلز بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

میچز رات 8 بجے کھیلے جائیں گے، 4 جولائی کو ہونے والے میچ میں ہانگ کانگ کے مورگن وائٹ میچ ریفری ہوں گے، سنگا پور رگبی فیڈریشن کے جسٹ وانگ اور ملائشیا کے عبد المنیم میچ میں انکے نائب ہوں گے۔

قطر رگبی فیڈریشن کے پیٹر ہڈسن اور اکہیسا آسو میچ آفیشلز کی کارکردگی کا جائزہ لینے والے کے طور پر کام کریں گے۔

اسی طرح 8 جولائی کو ہونے والے میچ میں سنگا پور رگبی فیڈریشن کے جسٹ وانگ میچ ریفری ہوں گے جبکہ عبدالمنیم اور مورگن وائٹ میچ میں انکے نائب ہوں گے۔

ایشیا رگبی کی جانب سے رضوان ملک کو پورے ٹورنامنٹ کے لیے سائٹنگ کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

ایشیا رگبی کے مطابق تمام آفیشلز کا انتخاب پینل نے ایشیا رگبی ریفریز کمیٹی اورعبوری سی ای او کی منظوری کے بعد کیا ہے، تمام آفیشلز کا کام ٹورنامنٹ میں تجربہ اور مہارت سے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ میچز منصفانہ، عالمی قوانین کے مطابق اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے منعقد کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی