پاکستان کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے، صدر متحدہ عرب امارات

بدھ 19 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ بن زاید آل نہیان سے ٹیلی فونک رابطہ  ہوا، وزیراعظم نے یو اے ای کی طرف سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ایک ارب ڈالر ڈیپازٹ کرانے پر صدر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شیخ بن زاید ال نہیان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں پاکستان کی بروقت مدد کی، جس سے آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کو طے کرنے میں بڑی مدد ملی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور سیاسی قیادت متحدہ عرب امارات کی اس خیر سگالی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کہ کس طرح آپ نے ذاتی دلچسپی لے کر پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کی ہے۔

صدر متحدہ عرب امارات شیخ بن زاید آل نہیان نے کہاکہ یو اے ای اور پاکستان کے درمیان گہرے قریبی دوستانہ، برادرانہ تعلقات استوار ہیں، برادر ملک پاکستان کی مدد کرنا ہمارے ملک کی ذمہ داری تھی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف شاندار قائدانہ صلاحیتیوں کے مالک ہیں، مجھے اعتماد ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں ایک بڑی تبدیلی لائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو ملک میں ہونے والی اصلاحات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت نے بامعنی اصلاحات کی ہیں، سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی تشکیل کا محور ‘ہول آف دی گورنمنٹ’ اپروچ ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ادارہ جاتی سطح پر،انتظام نے پاکستان کی معیشت کو ٹھوس معاشی روڈ میپ فراہم کیا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو ہر قدم پر سہولت فراہم کریں گے۔

جس پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے کہاکہ سرمایہ کاری روڈ میپ کے بارے میں سن کر خوشی ہوئی، پر اعتماد ہوں کہ پاکستان معاشی طور پر قابل ذکر ترقی کرے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شیخ بن زاید النہیان کو رواں سال سب سے زیادہ تعداد میں یو اے ای سے عازمین کی حج کے لیے روانگی پر مبارک باد پیش کی۔

وزیر اعظم نے یو اے ای کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘