وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے درمیان ملاقات میں افواج پاکستان سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔