پشاور میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پشاور پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ آغا میر جانی کی حدود کوہاٹی چوک نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں موجود 2 شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔

آغا میر جانی پولیس نے بتایا کہ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور مقتولین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑی میں جا رہے تھے۔ جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بھائی تھے جن کا تعلق پشاور کے علاقے پشتخرہ سے ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔ جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے تحقیقات جاری ہیں جبکہ مقتولین کی ذاتی قتل مقاتلے کی دشمنی بھی چلی آ رہی ہے۔ ورثاء کی شکایت پر باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp