الیکشن 2023 : پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان کیا ہو گا؟

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) کو عام انتخابات کے لیے انتخابی نشان جاری کیے جانے کی درخواست دے دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں عام انتخابات 2023 میں بھرپور حصّہ لے گی اس لیے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے اسے ’ بلّے‘ کا انتخابی نشان جاری کیا جائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) میں دی گئی باضابطہ درخواست چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے دی گئی ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سے ”بَلّے“ کی بطور انتخابی نشان الاٹمنٹ کی استدعا کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ انتخابات سے قبل اپنی مرضی کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے دی جانے والی درخواست قانونی تقاضا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے تمام قومی و صوبائی امیدوار ملک میں ہونے والے عام انتخابات 2023 میں ’بَلّے‘ کے نشان پر ہی حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کی گئی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں 100 ویں نمبر پربطور سیاسی پارٹی درج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp