قرآن پاک کی بے حرمتی: انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے پر عالمی سطح پر ہونے والے احتجاج اور غم و غصے کے بعد پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ’اسلامو فوبیا‘ اور ’مذہبی منافرت‘ سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی کونسل کے ترجمان نے ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں دنیا میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت پر بات کی جائے گی۔

یہ پیش رفت سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے تازہ ترین واقعے کے بعد سامنے آئی ہے جب عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک کے دارالحکومت میں ایک مسجد کے باہر ایک شخص نے مقدس کتاب کے نسخے کو آگ لگا دی تھی ۔

37 سالہ سلوان مومیکا، جو کئی سال قبل عراق سے سویڈن فرار ہو گیا تھا، نے مقدس کتاب پر پہلے پتھراؤ کیا اور کئی صفحات کو اس وقت جلا دیا جب دُنیا بھر کے مسلمان عید الاضحیٰ کی چھٹی منا رہے تھے اور سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں سالانہ حج کا آغاز ہو گیا تھا۔

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، جس کا اجلاس 14 جولائی تک جاری ہے، نے  پاکستان کی درخواست کے بعد معاملے پر فوری بحث کے لیے اپنا ایجنڈا تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کونسل کے ترجمان پاسکل سم نے بتایا کہ ‘اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل ‘مذہبی منافرت کے کے حوالے سے عوامی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات میں خطرناک حد تک اضافے پر بحث کرے گی۔ پاسکل نے پاکستان کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ یورپی اور دیگر ممالک میں قرآن پاک کی موجودہ بے حرمتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذہبی منافرت کے پھیلاؤ کے خلاف اقدامات کے لیے تمام ممالک کو مل کر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ہنگامی اجلاس اور بحث کے لیے درخواست پاکستان اور تنظیم برائے اسلامی تعاون ( او آئی سی ) کے کئی اراکین کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔ ان میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جو انسانی حقوق کونسل کے رکن بھی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ہنگامی بحث کا امکان رواں ہفتے ہی متوقع ہے تاہم اس کی تاریخ اور وقت کا تعین انسانی حقوق کونسل کے بیورو کے ذریعہ کیا جائے گا جس کا اجلاس جاری ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ارکان ہیں اور اس وقت اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اس اعلیٰ ادارہ کا سالانہ تین اجلاسوں میں سے دوسرے اجلاس جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ