نواز شریف 14 اگست کو پاکستان میں ہوں گے: اسحاق ڈار نے امکان ظاہر کر دیا

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے نواز شریف 14 اگست کو پاکستان پہنچ جائیں۔ آئندہ عام انتخابات کی مہم قائد ن لیگ خود چلائیں گے۔ ن لیگ الیکشن جیتی تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار بھی نواز شریف ہی ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے ان لوگوں کا نام چل رہا ہے جنہوں نے معیشت کا بھٹہ بٹھایا۔ ہمیں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں 8 ماہ لگے، نگران وزیراعظم کے لیے ایسا نام ہونا چاہیے جو اصلاحات کو آگے لے کر چلے۔

مزید پڑھیں

اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت کی تباہی کے پیچھے جو کردار ہے اسے غلطی کا اعتراف کرنا چاہیے۔ قوم کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم 24 ویں سے 47 ویں معیشت کیسے بن گئے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم قومی مفاد میں بات کرتے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر جلد مل جائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ مدت ختم ہونے سے قبل زرمبادلہ کے ذخائر 14 سے 15 ارب ڈالر ہو جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 اگست سے قبل ہمارے پاس 40 دن ہیں۔ یو اے ای سے بھی ایک ارب ڈالر آنے ہیں۔ 600 ملین ڈالرز کی ارینجمنٹ ہمارے پاس موجود ہے۔

12 اگست کو مدت پوری ہوتے ہی قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی

انہوں نے کہا کہ 12 اگست کو حکومت کی مدت پوری ہوتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی اور نگران سیٹ اپ آ جائے گا۔ نگران وزیراعظم کا نام وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے فائنل کریں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔ جن لوگوں نے 9 مئی کو آرمی تنصیبات پر حملے کیے ان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہونا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کے دور میں اپوزیشن کے لوگوں کو 90، 90 روز تک ریمانڈ پر رکھا جاتا تھا اب اگر کسی کو 30 روز کے لیے اندر رکھا جاتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیر قانون نے کہا کہ 14 روز تحقیقات کے لیے ناکافی ہیں اس لیے نیب کو 30 روز تک ملزم کو ریمانڈ پر رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل