بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دی جاسکتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

منگل 7 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاق کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کردیں؟

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے بتایا اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈی آر او ضمنی انتخابات کیلئے آر او بھی ہیں۔

پی ٹی آئی وکیل سردار تیمور اسلم نے کہا سمجھ نہیں آ رہی کہ الیکشن کمیشن کیوں تاخیر چاہ رہا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی تیاری مکمل ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا عدالت کی معاونت کریں کیا الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دی جاسکتی ہے؟ میرے خیال میں تو الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دی جاسکتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں اور سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ سمجھ آتی ہے۔ ایک بار ایڈجسٹمنٹ ہونے کے بعد دوبارہ حلقہ بندیوں کی سمجھ نہیں آتی۔ بنیادی مسئلہ وفاقی حکومت کا ہے الیکشن کمیشن کا نہیں ۔ یہ اہم ایشو ہےکل کیلئے سماعت رکھ دیتے ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا کی۔اس پر چیف جسٹس نے کہا سپریم کورٹ سے چیک کرکے بتادیں کہ وہاں کیس کب تک ملتوی ہوا ہے اگر وہاں کل سماعت نہیں ہوتی تو کل یہاں سماعت کریں گے۔عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان