جب لذیذ اور ہاٹ سپاٹ ڈشز کی بات آتی ہے تو میمونی ڈش ‘کھوسا’ کا ذہن میں آنا لازم ہے۔ نوڈلز ، چکن ، ناریل کے دودھ اور سالن کے شوربے سے تیار ہونے والی یہ دیسی ڈش کھانے میں بہترین تصور کی جاتی ہے۔
کھاؤسے اصل میں یہ ایک برمی ڈش ہے ، جس کو مزیدار کرسپی چپس اور تلی ہوئی پیاز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ کھاؤسے میمن کمیونٹی کی ایجاد ہے۔ جبکہ 1960 کی دہائی میں برما (میانمار) سے جنوبی ایشیا آنے والے پناہ گزینوں نے اس ڈش کو متعارف کرایا تھا۔