ترکیہ میں جاری امدادی سرگرمیوں کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکی ملتوی کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں جاری امدادی سرگرمیوں کے باعث ملتو ی کردیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ہولناک زلزلے کے بعد ترکیہ کے عوام اور حکومت سے ہمدردی کیلئے آج دو روزہ دورے پر روانہ ہونا تھا۔