نئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو کون سے چیلنجز درپیش ہیں؟

جمعرات 6 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی سنبھالی ہے جب پاکستان کو ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے ہیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پاکستان اپنامقدمہ عالمی میدان میں بھی ماضی کی نسبتا دفاعی انداز میں لڑتا نظر آرہا ہے۔ جس کا ثبوت حال ہی میں

ایشیاء کپ کی میزبانی کی ہائبرڈ ماڈل کا تجویز کرنا ہے جس کے تحت ٹورنامنٹ کی میزبانی تو پاکستان کےپاس ہے لیکن صرف ایسوسی ایٹس ٹیمیں ہی پاکستان آکر میچیز کھیلیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابتداءمیں ہائبرڈ ماڈل کی تجویز اس شرط پر دی تھی کہ پاکستان ورلڈ کپ بھی ہائیبرڈ ماڈل پر کھیلے گا ،تاہم دیگرممالک کی سپورٹ نہ ہونے کے سبب پاکستان کو اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا اور چار میچزپاکستان میں میزبانی کے بدلے انڈیا میں ورلڈ کپ کھیلنے پر آمدگی ظاہر کی۔

پی سی بی کی اس دفاعی حکمت عملی پر سابق کرکٹرز اور شائقین نے بھی شدید تنقید کی ہے۔

پی سی بی کی نئی انتظامیہ کو درپیش چینلجز:

پی سی بی کی نئی انتظامیہ کے سامنے سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو کرکٹ کی دنیا میں عالمی تنہائی سےباہر نکالنا ہوگا۔ ذکاء اشرف کرکٹ سفارتکاری کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور ان کو وزارت خارجہ کی مکمل حمایت بھی حاصل ہوگی، اس صورتحال میں وہ بہتر حکمت عملی بنا کر پاکستان کو اس آئسولیشن سے باہرنکال سکتے ہیں۔

کرکٹ کے شائقین ایک طویل عرصے سے پاکستان اور بھارت کی دوطرفہ کرکٹ سیریز کا انتظار کررہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری دوطرفہ سیریز 2012-13 میں ہوئی تھی، اس وقت بھی ذکاء اشرفپاکستان کرکٹ بورڑ کے چیئرمین تھے۔

 

نئی پی سی بی انتظامیہ کو پاکستان کرکٹ کے حقوق کے لیے جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی تاکہپاکستان کرکٹ کو اسکا جائز حق مل سکے۔

اس کے علاوہ نئی مینجمنٹ کمیٹی کے سامنے 2014 کی آئین کی مکمل بحالی کا ٹاسک بھی ہوگا جس میںریجنز اور ایسوی ایشنز کے شفاف انتخابات کا انعقاد اور ماضی میں کلبز کی سکروٹنی میں کی گئی مبینہبے ضابطگیوں کا چیلنج درپیش ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں حال میں ہونے والی عدم استحکام کے سبب بورڈ حکام اور کھلاڑیوںمیں پائے جانی والی غیر یقینی صورتحال کا تدارک اور پر اعتماد انداز میں کرکٹ کو آگے بڑھانے کا ٹاسکبھی ان کے سپرد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’طلحہ انجم نے بھارتی جھنڈا لہرا کر بہت اچھا کیا‘، فرحان سعید کی حمایت پر عوام کا شدید ردِعمل

یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی وڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟