ایشا دیول کی پیدائش کے وقت دھرمیندر نے ہیما مالنی کے لیے پورا اسپتال کیوں بک کرایا تھا؟

جمعہ 7 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے ویٹرن اداکار دھرمیندر کے اہل خانہ میں سے بھی کئی بالی ووڈ سے وابستہ ہیں اور فلم انڈسٹری میں اپنی علیحدہ پہچان رکھتے ہیں۔ اس خاندان کے حوالے سے حال ہی میں سنہ 42 برس پرانا ایک دلچسپ لیکن تھوڑا عجیب واقعہ سامنے آیا ہے جس پر کافی اس فیملی کے کافی پرستار محظوظ  ہوئے تو چند ایک نے ناگواری کا بھی اظہار کیا۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق دھرمیندر نے اپنی بیٹی اور اداکارہ ایشا دیول کی پیدائش کے وقت اپنی اہلیہ و معروف ایکٹریس ہیما مالنی کے لیے 100 بستروں پر مشتمل پورا اسپتال بک کروالیا تھا۔

بالی ووڈ فلم بینوں میں سے کچھ نے سوشل میڈیا پر ہیما مالنی کے لیے سنہ 1981 میں بیٹی پیدا ہونے کے موقع پر ایک پورا ہسپتال بک کروانے پر دھرمیندر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکاروں کی ویٹرن جوڑی دھرمیندر اور ہیما مالنی نے سنہ 1980 میں شادی کی تھی۔ اب ایک پرانی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ہیما مالنی کی ایک سہیلی نیتو کوہلی نے پورا اسپتال ریزرو کروالینے والے واقعے اور اس کے پیچھے چھپی وجہ سے پردہ اٹھایا ہے۔

 نیتو کوہلی نے بتایا کہ کس طرح ہیما مالنی نے ایشا دیول کو خفیہ طور پر جنم دیا تھا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کسی کو ہیما کی پیدائش کے بارے میں علم نہ ہو دھرمیندر نے ایک اسپتال میں تمام 100 کمرے بک کرالیے تھے۔ ایشا دیول 2 نومبر 1981 کو پیدا ہوئی تھیں۔

وہ ویڈیو حال ہی میں ریڈ اٹ پر شیئر ہوئی ہے اور اس پر منفی ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ بہت سے لوگ یہ نہیں سمجھ سکے کہ دھرمیندر کو ایشا کی پیدائش کے لیے پورے 100 کمروں کا اسپتال کیوں بک کرنا پڑا۔

اس ویڈیو میں نیتو کوہلی نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جب ایشا پیدا ہونے والی تھی تو کسی کو نہیں معلوم تھا کہ ہیما حاملہ ہے اس لیے دھرم جی (دھرمیندر) نے ایشا کے لیے پورا اسپتال بک کروا لیا تھا تاکہ کسی کو کان و کان خبر نہ ہو۔ وہ ڈاکٹر دستور کا نرسنگ ہوم تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟