کہیں موسلادھار بارش تو کہیں ہلکی بوندا باری کا امکان، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ

ہفتہ 8 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت میں مون سون نے گرمی کی چھٹی کرا دی۔ حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ ملک کے بیشتر اضلاع میں آج بھی بادل برسیں گے۔ کہیں آندھی بھی چلے گی۔ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان بھی ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کے جلوے جاری ہیں کہیں موسلادھار بارش تو کہیں ہلکی بوندا باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں سے اسلام آباد سمیت بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے۔ مری اور گلیات سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں کے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔

موسلادھار بارش سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش بالا کوٹ میں 123 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp