ایشیا کپ جیت کر پاکستان لائیں گے، کپتان بابر اعظم

ہفتہ 8 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ذکاء اشرف کے پچھلے دور میں پاکستان نے ایشیا کپ جیتا تھا، انشاء اللہ اس بار بھی ایشیا کپ جیت کر پاکستان لائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے کپتان بابر اعظم کو ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کپتان نے انہیں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

ذکاء اشرف نے کپتان بابر اعظم سے کہا کہ وہ پوری ٹیم کو ان کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ٹیم دورہ سری لنکا اور ایشیا کپ میں پاکستان کے لیے کامیابیاں سمیٹے گی۔

ٹیلی فونک گفتگو میں چئیرمین ذکاء اشرف نے ایشیا کپ سے متعلق بھی کپتان بابر اعظم سے گفتگو کی۔ کپتان نے کہا’ آپ کے پچھلے دور میں بھی پاکستان نے ایشیا کپ جیتا تھا، انشاء اللہ اس بار بھی ایشیا کپ جیت کر پاکستان لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان ٹیم کو مزید اوپر لے جانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اور پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان