ایم کیو ایم نے مزید صوبے بنانے کی مخالفت کرنے والوں کو غدار قرار دیدیا

اتوار 9 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دھرتی ماں صرف پاکستان ہے۔ ملک میں مزید صوبے بننے چاہییں۔ اگر کوئی اس کو غداری سے تعبیر کرتا ہے تو اس سے بڑا غدار کوئی اور نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اردو زبان نے تمام قومیتوں کو ملانے میں کردار ادا کیا۔ اردو زبان نہ ہوتی تو کسی کی کوئی شناخت نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں لوگ سندھو دیش کا خواب سجائے بیٹھے ہیں۔ ہم صوبوں کو صرف انتظامی یونٹ سمجھتے ہیں۔ اگر ہمیں اقتدار کا لالچ ہوتا تو کراچی کا میئر ہم بھی بنا سکتے تھے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو اس راستے پر ڈالیں گے جس کے لیے یہ ملک بنایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا میئر عوام کا نمائندہ نہیں۔ ہمیں قائد اعظم کے پاکستان سے بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا گیا۔ کراچی کا میئر بننے سے کوئی شہر کا مالک نہیں بن جاتا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم ہمیشہ سے مزید صوبے بنانے کا مطالبہ کرتی آ رہی ہے مگر پیپلزپارٹی نے سندھ کی تقسیم کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔

ایم کیو ایم نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حلقہ بندیوں کے معاملے پر احتجاجاً بائیکاٹ کیا۔ اس کے علاوہ مردم شماری پر بھی ان کو تحفظات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے