انڈین وزیر کی بارش کے پانی میں چہل قدمی: ’وہاب ریاض کا بھارتی ورژن‘

پیر 10 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ دنوں پاکستانی ٹائم لائنز پر پنجاب کے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض لاہور کے بارش زدہ علاقوں کا دورہ کرنے پر خوب چرچا میں رہے جہاں صارفین نے ان کو سڑک پر گزرتے لوگوں پر پانی اچھالنے اور بارش کے پانی میں لمبے جوتوں کے ساتھ چہل قدمی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد وہاب ریاض نے ٹویٹ کرتے ہوئے معافی مانگی تھی۔

ایسی ہی ایک ویڈیو ایک بار پھر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہے لیکن اس بار ویڈیو میں وہاب ریاض نہیں بلکہ پڑوسی ملک ہندوستان کی وزیر برائے پی ڈبلیو ڈی آتشی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بارش زدہ علاقوں کا معائنہ کر رہی ہیں اور وہاب ریاض کی طرح پانی میں چہل قدمی کرتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ اے این آئی نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا پی ڈبلیو ڈی (پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ) کے وزیر آتشی نے آئی ٹی او میں بارش زدہ علاقوں کا معائنہ کیا۔

 

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے بھارتی وزیر کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، کسی نے تنقید کی تو کوئی طنز ومزاح کرتا نظر آیا وہی کچھ صارفین نے یہ الزام لگایا کہ انہوں نے پاکستان کے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کا آئیڈیا چرا لیا ہے ، اسی حوالے سے صارف شیخ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا پاکستانی گانے پسوڑی کو چرانا کافی نہیں تھا

گفتگو مزید آگے بڑھی تو کسی نے بھارتی وزیر کو انڈیا کا وہاب ریاض قرار دیا تو کسی نے یہ تبصرہ کیا کہ انڈیا ہمیشہ پاکستان کو ہی کاپی کرتا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کیا فوٹو شوٹ ہے،یہ کیا ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں؟ یہ سب ووٹرز کو بیوقوف بنانے کے لیے ہے۔

 


صارف عزیر یونس نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا وہاب ریاض کے بارش کے جوتے غائب ہیں۔


صارف معیز نے لکھا یہ وہاب ریاض کے سکے کا دوسرا رخ ہے۔


سوشل میڈیا صارفین کا ماننا تھا کہ بھارتی وزیر وہاب ریاض سے متاثر ہیں،پاکستان اور ہندوستان کے وزراء صرف تھیٹر اور اداکاری میں اچھے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp