محکمہ موسمیات کا ملک میں زلزلہ کی پیش گوئیوں سے متعلق بیان

بدھ 8 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر پاکستان اور بھارت میں زلزلہ کی پیشگوئی کی پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں جس پر محکمہ موسمیات نے اپنا موقف جاری کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ ایک ایسی قدرتی آفت ہے جس کا علم پہلے سے نہیں ہوسکتا اگر ایسا ممکن ہوتا تو ترکیہ میں اتناجانی ومالی نقصان نہ ہوتا۔

یاد رہے کہ پیر کی صبح ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ آیا تھا جس کے باعث اب تک 11 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ عالمی اداہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یہ تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

پاکستان میں کسی زلزلہ کے خدشہ کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں ہلکی نوعیت کے زلزلے آتے رہتے ہیں اور آتے رہیں گے۔ محمکہ نے واضح کیا کہ ترکیہ اور  پاکستان کی فالٹ لائنز میں کوئی مماثلت نہیں اور زیر گردش زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp