بھارت فرانس سے 26 رافیل لڑاکا طیارے، 3 جنگی آبدوزیں خریدے گا

پیر 10 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کا جنگی جنون بڑھتا جا رہا ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن بھی بگڑتا جا رہا ہے، اس کی وزارت دفاع نے فرانس سے 26 رافیل لڑاکا طیارے اور 3 جنگی آبدوزیں خریدنے کی اجازت دے دی ہے ۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع نے پیر کو فرانس سے 26 رافیل لڑاکا طیارے اور 3 اسکارپین آبدوزیں خریدنے کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔

ایجنسی کے مطابق یہ منظوری بھارتی ڈیفنس پروکیورمنٹ بورڈ نے دی جسے اب ڈیفنس ایکوزیشن کونسل کو بھیجا جائے گا اور اس معاہدے کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ فرانس کے دوران ہونے کا امکان ہے۔

تجویز کے مطابق بھارتی بحریہ کو رافیل سمندری طیارے اور چار ٹرینر طیارے بھی دیے جائیں گے۔

ایجنسی کے مطابق ملکی سلامتی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی بحریہ ان طیاروں اور آبدوزوں کی کمی کا حوالہ دے کر ان کو حاصل کرنے پر زور دے رہی ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس سودے پر اخراجات کا جو تخمینہ لگایا گیا ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کی مالیت 900بلین روپے سے زیادہ ہے، تاہم حتمی لاگت فرانسیسی حکام سے بات چیت کے بعد واضح کی جائے گی۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارت ملک میں طیارے بنانے پر اصرار کر کے سودے پر آنے والی لاگت کم کرنے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت اور فرانس کی ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟