پریس کانفرنس کون کرے گا؟ پرویزالہٰی یا مونس الہٰی؟

منگل 11 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کل لاہور ہائیکورٹ میں پرویزالہٰی کو جیل کے اندر سہولیات نہ ملنے کے حوالے سے کیس کی سماعت میں پرویز الہٰی نے عدالت کو بتایا کہ ڈيڑھ ماہ سے جیل میں ہوں، جج نے پوچھا وہاں کیا مسائل ہیں؟ پرویزالہٰی نے جواب دیا کہ وہاں مسائل کے سوا کچھ بھی نہیں، ہر طرف کیڑے ہیں، کمرے میں ہی واش روم ہے، اے سی نہیں ہے۔ چیزیں تصویریں بنوانے کے لیے لاتے ہیں اور پھر اتار لی جاتی ہیں۔ اس کیس پر آج بھی سماعت جاری ہے۔لیکن کل کی سماعت کا احوال بتانا اسلیے ضروری تھا کیونکہ یہ تمام سہولیات چوہدری شجاعت حسین کہ کہنے پر پرویز الہٰی کو بی کلاس میں دی گئی تھیں لیکن اب تک چوہدری صاحب شکایت کر رہے ہیں سہولیات نہیں مل رہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت کی پرویز الہٰی کے ساتھ 4 ملاقاتیں جیل میں ہو چکی ہیں اور ہر ملاقات میں چوہدری شجاعت کا ایک سوال پرویز الہٰی سے ضرور ہوتا ہے ڈھیٹ ہو گئے ہو تو پرویز الہٰی مسکرا کر کہہ دیتے ہیں یہ دن بھی گزر جائیں گے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی نہ ہی پریس کانفرنس کے لیے مان رہے ہیں اور نہ ہی مونس الہٰی، والد کو چُھڑوانے کے لیے پریس کانفرنس کرنے کو تیار ہیں۔ مونس الہٰی کی والدہ بھی مونس الہٰی کے مؤقف کو سپورٹ کرتی ہیں۔

عید الاضحیٰ پر چوہدری شجاعت سمیت تینوں بھائی گجرات نہیں گئے

چوہدری پرویز الہٰی چونکہ جیل میں ہیں تو اس دفعہ چوہدری شجاعت سمیت تینوں بھائی گجرات نہیں گئے اور یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ چوہدری برادران کی فیملز نے عید لاہور میں منائی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بڑی عید پر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت حیسن، چوہدری شفاعت حسین اور چوہدری شجاعت حیسن کے بیٹے سالک حسین نے پرویز الہٰی سے جیل میں ملاقات کی۔

چوہدری شجاعت سمیت تینوں بھائیوں نے پرویز الہٰی کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی کہ پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیں۔ چوہدری وجاہت نے وہ حوالہ بھی دیا کہ جب وزیراعلیٰ بننے کی بات تھی تو میں نے آپ کو سپورٹ کیا تھا اب میری بات مانیں اور پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں۔ اس پر چوہدری پرویزالہٰی نے جواب دیا کہ میرا بیٹا نہیں مانتا جس کے بعد چوہدری پرویز الہٰی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا اگر میرے لیے کچھ کرنا ہی تو جیل میں مجھے سہولیات مکمل دلوائی جائیں

’مجھے تمہاری صحت کی فکر ہے‘ چوہدری شجاعت حیسن

عید الاضحیٰ کے کچھ دن بعد چوہدری شجاعت کی ملاقات پھر پرویزالہیٰ سے ہوئی۔ اس دفعہ ملاقات میں اکیلے چوہدری شجاعت حیسن ہی تھے تو انہوں نے پرویزالہٰی سے کہا کہ مجھے تمہاری صحت کی فکر ہے تمہاری عمر 77 سال ہوگی ہے، تمہارے پاؤں پھول گئے ہیں۔ اپنے بیٹے کو سمجھاؤ اور واپس آجاؤ۔ اس پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ میری مونس الہٰی سے بات ہی نہیں ہوئی، اس کے فون پر گھنٹیاں جاتیں ہیں مگر اٹھا کوئی نہیں رہا۔ چوہدری شجاعت حیسن نے کہا کہ مزید دن جیل میں رہنے سے صحت مزید خراب ہوگی کوئی فیصلہ کرنا ہوگا جس پرویز الہٰی نے کہا اب بات ہوئی تو مونس سے مشورہ کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟