چالان سے بچنے کے لیے انوکھا ہیلمٹ: ’کریٹیوئٹی کی داد تو دیجیے پلیز۔۔!‘

منگل 11 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں موٹر سائیکل حادثات میں جانی نقصان کی ایک بڑی وجہ ہیلمٹ کا استعمال نا کرنا بھی ہے، اسی لیے لاہور میں ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کا آغاز کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کی تھی اور کہا تھا کہ موٹرسائیکل پر ہیلمٹ استعمال نہ کرنے سے حادثات میں قیمتی جانیں

ضائع ہوتی ہیں، انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کےلیے یہ پابندی لگائی گئی ہے، اس پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔

لیکن لاہور کے شہری نے ہیلمٹ کے استعمال کی بجائے چالان سے بچنے کا نیا طریقہ تلاش کر لیا، اور ٹوکری سر پر سجائے ایک انوکھا ہیلمٹ تیار کیا لیکن یہ ہیلمٹ شہری کے کسی کام نہ آیا اور ٹریفک وارڈن نے شہری کو 200 روپے جرمانہ کر دیا۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئٹر پر انوکھا ہیلمٹ سر پر سجائے شہری کی تصویر وائرل ہو گئی۔  جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

علی شاہ نامی صارف نے لکھا کہ لاہور میں ہیلمٹ پہناؤ مہم کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، ہیلمٹ کی بجائے ٹوکری پہن کر جانے والا شہری پکڑا گیا۔

صحافی اجمل جامی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ساری باتیں ایک طرف لیکن‘کریٹیوئٹی کی داد تو دیجیے پلیز‘۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہیلمٹ گھر کے اندر محفوظ سمجھا جا سکتا ہے لیکن سڑک پر سفر کرتے ہوئے اس کا استعمال محفوظ نہیں ہے۔

جہاں صارفین نے اس تصویر اور ٹوکری نما ہیلمٹ پر دلچسپ تبصرے کیے وہیں بعض صارفین حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بھی نظرآئے، ولید نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ہر نئی آںے والی حکومت ہیلمٹ کے استعمال نہ کرنے پر ایسے ایکشن لیتی ہے جیسے ایک ہیلمٹ پہننے سے ملک کے سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔

 واضح رہے چند روز قبل موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کا استعمال کرنے کا پیغام دینے کے لیے لاہور پولیس نے کرکٹ میچز کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ کیسے باؤلر کی طرف سے گیند کرائے جانے پر بال بلے باز کے ہیلمٹ پرلگتی ہے جس سے اس کا سر محفوظ رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟