کور کمانڈر حملہ کیس: خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی حراست کیخلاف درخواستیں خارج

بدھ 12 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی حراست غیر قانونی قرار دینے کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے 26 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بینچ نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی حراست غیرقانونی قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزاروں کیخلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے، جس پر قانون اپنا راستہ بنا رہا ہے، اس مرحلے کے دوران درخواست گزاروں کی حراست کو غیرقانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

فیصلے کے مطابق قانونی طریق کار کو بائی پاس نہیں کیا جاسکتا، پولیس نے اسی تناظر میں فوری مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کردی۔ 9 مئی واقعات میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کی قانون کے مطابق شناخت کی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق 9 مئی کے واقعات نے سول عدالتی نظام کو بھی چیلنج کیا ہے، 9 مئی کو جو واقعات ہوئے ہیں وہ ناقابل وضاحت ہیں۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے جناح ہاؤس میں ایسی توڑ پھوڑ نہیں دیکھی گئی، بلاشبہ ملزموں کے قانونی حقوق ہیں، جن کا عدالتیں تحفظ کرتی ہیں۔

’درخواست گزاروں کے لیے اس وقت بہترین حکمت عملی نارمل طریقے سے قانونی طریقے کار پر چلنے کی ہے۔‘

عدالت کا اپنے فیصلے میں یہ بھی کہنا تھاکہ سارے طریقے کار کو بائی پاس کرنے سے درخواست گزاروں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp