انسداد دہشتگردی عدالت لاہور، یاسمین راشد، خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 جولائی تک توسیع

جمعرات 6 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مختلف مقدمات میں رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 جولائی تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف 9 مئی کو لاہور کے علاقے شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کے مقدمے سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی ۔

عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمہ ڈاکٹر یاسمین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 جولائی تک توسیع کر دی۔

ملزمہ خدیجہ شاہ و دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 20 جون تک توسیع

ملزمہ خدیجہ شاہ اور دیگر ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت بھی انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ہوئی، انسداددہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی ۔

پولیس نے خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کی اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 جولائی تک توسیع کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں