بیرونی طاقتوں کے زور پر ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو قوم پہچان چکی ہے، خرم دستگیر

بدھ 12 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرنے کہاکہ قوم ایسے لوگوں کو پہچان چکی ہے جو بیرونی طاقتوں کے زور پر ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایسے لوگوں کو مسترد کردیا جائے گا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کچھ دن پہلے ایک ایسے ملک نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے جس کو ہم تسلیم ہی نہیں کرتے۔

انہوں نےکہاکہ ہمارا قومی پاسپورٹ بھی جس ملک کے لیے کارآمد نہیں ہے اس کا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا باعث تشویش ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ نے بھرپور مذمتی بیان ریکارڈ کروا کر بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔

خرم دستگیر نے اسرائیل کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان کو بھاشن نہ دے بلکہ مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حساب دے۔

خرم دستگیر نے کہاکہ گزشتہ کئی عرصے سے اسمبلی میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے آوازیں اٹھتی رہی ہیں اور یہ آوازیں 9 مئی کو پاکستان پر حملہ کرنے والی جماعت اٹھاتی رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ وہی جماعت ہے جس نے 5 اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ کشمیرکا سودا کیا، ریاستی اداروں پر حملہ کیا اور فوج کے سربراہوں کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلائی۔

’عوام کو چاہیے کہ پچھلے دو مہینوں کا جائزہ لیں اور بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر چلنے والے لوگوں کو پہچانیں اور آئندہ آنے والے انتخابات میں انکو مسترد کریں۔‘

وزیر توانائی نے کہاکہ پاکستان کی عوام کو ایک ایسی مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، جو ملکی مفاد کے لیے اہم فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتی ہو۔

انکا مزید کہناتھاکہ انتخابات کے بعد انکی جماعت اپنے لیڈر نواز شریف کو ریلیف دلوانے کی کوشش کرے گی اور ان عدالتوں سے درخواست کرے گی کہ اپنے دیے گئے فیصلوں پر نظرثانی کریں اور نواز شریف کو پاکستانی شہری ہونے کے حقوق واپس کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ