لیتھووانیا میں جاری نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی جب آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز اور برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک نے سیاسی یا عکسری معاملات کے بجائے کرکٹ کو موضوع بنایا۔
ملاقات کے دوران آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے رشی سوناک کو ایک کاغذ دکھایا جس پر (1-2) لکھا ہوا تھا۔
جواب میں برطانوی وزیر اعظم نے ایشیز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کی تصویر دکھائی جس میں انگلش کھلاڑی مارک ووڈ اور کرس ووکس میچ جیتنے کے بعد جشن مناتے دکھائی دے رہے ہیں۔
دونوں رہنماؤں کا مکالمہ اس وقت مزید دلچسپ ہوا جب آسٹریلوی وزیر اعظم نے انگلش کھلاڑی بیرسٹو کے رن آوٹ ہوتے ہوئے لی گئی ایک تصویر جواب میں دکھائی۔
The Australian and British Prime Minister… pic.twitter.com/bMbBJQMU4F
— England's Barmy Army 🏴🎺 (@TheBarmyArmy) July 11, 2023
جواب میں رشی سوناک نے ہنستے ہوئے کہاکہ 2018 میں ایشیز کے دوران بال ٹیمپرنگ کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی کی تصویر ساتھ لانا بھول گیا ہوں، جس پر دونوں رہنماؤں نے قہقہے لگائے اور مصافحہ کیا۔
بعد ازاں برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے ایک ٹویٹ میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے ساتھ خوشگوار ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ انہوں نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم کو اپنی وزارتی البم بطور تحفہ پیش کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
I promised @AlboMP I’d give him one of our ministerial folders.
Naturally it came with a little reminder of last weekend… two more to go. pic.twitter.com/AizRwePOXe
— Rishi Sunak (@RishiSunak) July 11, 2023
نیٹو کے سربراہی اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اپنی اپنی کرکٹ ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہوئے رواں ایشیز سیریز کو موضوع گفتگو بنایا اور تو چہروں پر مسکراہٹ سجائے ہوئے طنزیہ جملوں کا تبادلہ کیا۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشیز سیریز میں اب تک تین ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں، دو میں آسٹریلیا جب کہ ایک میں میزبان انگلینڈ کو کامیابی ملی ہے۔ سیریز کے مزید دو میچز باقی ہیں۔