ترک ڈرامے کرولس عثمان کے ہیرو کی پاکستان آمد متوقع

بدھ 12 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور ترک ڈرامے کرولس عثمان کے ہیرو براک اوزجیفت نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کرولس عثمان کے ہیرو براک اورزجیفت نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی مداحوں سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ اطلاع بھی دی کہ پاکستانی برانڈ نے انہیں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ ادکار براک اورزجیفت کے پاکستان آنے کی خبر پر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان میں سے ایک بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر اداکار کو اپنے متعلقہ شہروں  میں آنے کی دعوت بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے مشہور ڈرامے کرولس عثمان کے 4 سیزنز مکمل ہوچکے ہیں اوراس ڈرامے کو بھی ارطغرل غازی کی طرح دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اداکار انجین التان دوزیتان نے بھی دسمبر 2020 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ اپنے مختصر دورے کے موقع پر انجین التان دوزیتان کا کہنا تھا کہ وہ بخوبی واقف ہیں کہ پاکستان کے عوام ان سے بہت محبت کرتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسی وجہ سے وہ پاکستان آئے ہیں اور یہ ان کا پہلا دورہ ضرور ہے لیکن آخری نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل