لاہور کی ضلعی عدالت میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں تہرے قتل میں نامزد خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے اس جرم میں ملوث دو افراد کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق مقتول امین اور صغراں بی بی لاہور کے علاقہ چوہنگ میں تہرے قتل کی ایک واردات میں نامزدگی کے بعد ضمانت پر تھے۔
پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی ہے۔ مقتولین کو 9 گولیاں لگی ہیں اور انہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔
سیشن کورٹ میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق فائرنگ کے اس واقعہ کے ذمہ دار دونوں ملزمان کو پکڑ لیا تھا جنہیں بعد میں ڈی ایس پی اسلام پورہ نے باقاعدہ گرفتار کرکے اسلام پورہ تھانے منتقل کر دیا ہے