ملکی معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف قرض بہت ضروری تھا، شہباز شریف

جمعرات 13 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف کا قرض بہت ضروری تھا، ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مانی ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام منظور ہونے پر ہمیں خوشی کے شادیانے نہیں بجانے چاہیے، کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام  کوئی حلوہ یا کھیر نہیں ہے، ہمیں آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو ماننا پڑے گا۔

اس سے  قبل وزیر اعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان کے 4 سال برباد کیے، ان کے پاس اربوں روپے موجود تھے لیکن اللہ نے انکو ایک بھی عوامی منصوبہ لگانے کی توفیق نہیں دی، بس ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر لوگوں پر الزامات لگاتے رہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملتان کے نشتر اسپتال 2 کا دورہ کرتے ہوئے کہاکہ 2018 میں نواز شریف نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھاکہ لیکن گزشتہ حکومت نے اس منصوبے کو نظر انداز کرتے ہوئے روک دیا۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ 30 ستمبر تک اسکو مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت جو بھی آئے عوامی مفاد کے منصوبوں کو روکنا نہیں چاہیے، تحریک انصاف کو بھی چاہیے تھاکہ اپنے دورمیں اس منصوبے کو مکمل کر لیا جاتا لیکن وہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دوسروں پر الزام لگانے میں مصروف رہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ ملتان نشتراسپتال 2 منصوبے کے لیے مختص رقبہ بہت زیادہ ہے، انتظامیہ سے بات کی ہے کہ یہاں پر میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے کوئی لائحہ عمل بنایا جائے۔

انکا مزید کہنا تھاکہ اگلے الیکشن میں جو بھی حکومت آئے گی وہ عوام کے مفاد کے لیے کام کرے گی، عوام بھی ایسے لوگوں کو مسترد کرے جوعوامی مفاد کو پس پشت ڈال کر دوسروں پر چور اور ڈاکو کے الزامات لگاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان