پاکستان بینکنگ محتسب کی ششماہی رپورٹ جاری، کمرشل بینکوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار

جمعرات 13 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بینکنگ محتسب نے ششماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کمرشل بینکوں کے خلاف درج شکایات میں خاطر خواہ کمی نہ ہونے کے باعث تمام بینکوں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

بینکنگ محتسب نے سال 2023 کی پہلی ششماہی کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق 12 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے صارفین کو 53 کروڑ 97 لاکھ روپے کا مالیاتی ریلیف فراہم کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بینکنگ محتسب نے تقریباً 98 فیصد یعنی 11 ہزار 731 شکایات کو حل کیا، جن میں سے 2 فیصد یعنی 284 شکایات کو بینکنگ محتسب کے احکامات کے ذریعے حل کیا گیا۔

ترجمان بینکنگ محتسب کے مطابق کمرشل بینکوں کے خلاف درج ہونے والی شکایات کی تعداد میں کوئی واضح کمی نہیں دیکھی گئی، اس لیے بینکوں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

صرف یکم جنوری سے لے کر 30 جون تک تقریبا 15 ہزار نئی شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ پرائم منسٹر پورٹل سے 4057 شکایات موصول ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp