پاکستان کرکٹ کے فروغ کے لیے ایران کی معاونت کرے گا: ذکا اشرف

جمعرات 13 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے کرکٹ کے فروغ اور ایرانی کھلاڑیوں کی صلاحیتیں بہتر کرنے میں ایران کو اپنی معاونت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے ایران کرکٹ  بورڈ کے چئیرمین حسین علی سلیمان نے ملاقات کی اور درخواست کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لیے تعاون کرے۔

پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے ایران کرکٹ  بورڈ کے چئیرمین حسین علی سلیمان نے ملاقات کی۔

حسین علی سلیمان نے اس موقع پر کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان ایران میں کرکٹ کے فروغ، کھلاڑیوں کی تربیت اور ان کی استعداد کار کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے ۔

ملاقات میں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی (پی سی بی ایم سی) ذکا اشرف نے ایران کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پاکستان ایران میں کرکٹ کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی صلاحتیں بہتر کرنے میں بھرپور معاونت فراہم کرے گا۔

ایران کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے ذکا اشرف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا سربراہ بننے پر بھی مبارک باد پیش کی جب کہ ذکا اشریف نے ایران کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp