سابق صدر پرویز مشرف کی پارٹی’ آل پاکستان مسلم لیگ‘ کے صدر محمد صدیق مرزا نے احمد رضا قصوری، سیف الرحمان اور عمران غوری اور دیگر کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔
مقدمہ دائر کرنے والوں میں جنرل سیکرٹری آل پاکستان مسلم لیگ بھی شامل ہیں، مقدمے میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ احمدرضا قصوری، عمران غوری اورسیف الرحمان سےکیس کےفیصلےتک روزانہ 10لاکھ روپےبطورہرجانہ دلاٸےجاٸیں۔
آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست پر سینٸرسول جج ساٶ تھ نےمدعاعلیہان کونوٹسز جاری کردیے ہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر پاکستان پرویزمشرف نےاحمد رضا قصوری، عمران غوری اورسیف الرحمان کوپارٹی سےنکال دیاتھا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مدعاعلیہان بنیادی رکنیت ختم ہونےکےباوجود خودکوعہدیدارظاہرکرتےہیں، اس سازشی ٹولے نے سابق صدرکی زندگی میں بھی پارٹی کو نقصان پہنچایاتھا۔
درخواست میں محمد صدیق مرزا نے مؤقف اختیار کیا کہ تینوں مدعاعلیہان لوگوں کوپارٹی سے متنفرکرنےکی کوشش کررہےہیں۔اس لیے عدالت سے استدعاہےکہ مدعا علیہان سےمقدمےکےفیصلےتک روزانہ 10لاکھ روپےدلواٸےجاٸیں۔